راہل گاندھی امیٹھی دورہ پر، نوجوانوں اور کسانوں سے کی ملاقات

17 اپریل کو کانگریس سربراہ کسانوں کے ساتھ چوپال پر مذاکرہ کرنے کے علاوہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس سربراہ راہل گاندھی سہ روزہ دورہ پر امیٹھی پہنچ گئے ہیں۔ آج اپنے دورہ کے پہلے دن انھوں نے پالی، مئو، توشی اور زینب گنج منڈی جیسے گاؤوں کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر باشندوں کے ساتھ ساتھ کسانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ امیٹھی میں راہل گاندھی کا شیڈول بہت سخت۔ وہ یہاں کسانوں کے ساتھ چوپال پر مذاکرہ کریں گے اور ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایم پی فنڈ سے بنے کئی منصوبوں کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

آج راہل گاندھی کے امیٹھی دورہ سے متعلق کئی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی ہیں جن میں وہ نوجوانوں، بوڑھوں، خواتین اور کسانوں سے بات کرتے یا ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ تصویریں آپ بھی دیکھیں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Apr 2018, 3:10 PM