راہل گاندھی نے پختہ ثبوتوں کے ساتھ سچائی ملک کے سامنے رکھ دی، 5 طریقوں سے ہوئی ووٹوں کی دھاندلی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ہم نے کرناٹک کی ایک اسمبلی مہادیو پورہ علاقہ کی جانچ کی اور پایا کہ یہاں 100250 ووٹوں کی چوری کی گئی۔ 5 طریقوں سے یہ فرضی ووٹ لسٹ میں جوڑے گئے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈاٹا: کانگریس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس میں ’ووٹ چوری‘ سے متعلق جس انداز میں ثبوت پیش کیے، وہ کئی لوگوں کے لیے آنکھیں کھولنے والا ہے۔ انھوں نے پارٹی سطح پر کئی ماہ کی محنت کے بعد تیار ڈاٹا سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کس طرح بی جے پی کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی راہل گاندھی کے ذریعہ پیش کردہ ثبوتوں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر راہل گاندھی کے پریس کانفرنس کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ 5 طریقوں سے ووٹوں کی دھاندلی کی گئی ہے۔

پرینکا گاندھی نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم نے کرناٹک کی ایک اسمبلی مہادیو پورہ علاقہ کی جانچ کی اور پایا کہ یہاں 100250 ووٹوں کی چوری کی گئی۔ 5 طریقوں سے یہ فرضی ووٹ لسٹ میں جوڑے گئے۔‘‘ اس کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ نے وہ 5 طریقے بھی بتائے ہیں اور یہ ڈاٹا بھی پیش کیا ہے کہ کس طریقے سے کتنے ووٹوں کی مبینہ دھاندلی مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں ہوئی۔ وہ طریقے اور ڈاٹا اس طرح ہیں:


  • 11965 ڈپلی کیٹ ووٹرس بنائے گئے

  • 40009 فرضی پتوں کا استعمال ہوا

  • 10452 ووٹر بڑی تعداد میں ایک ہی پتہ پر رجسٹر کیے گئے

  • 4132 ووٹرس بغیر تصویر یا جائز تصویر کے ساتھ جوڑے گئے

  • 33692 نئے ووٹرس فارم-6 کا غلط استعمال کر کے جوڑے گئے

مذکورہ بالا تفصیلات پیش کرنے کے بعد پرینکا گاندھی لکھتی ہیں کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی جی نے پختہ ثبوتوں کے ساتھ یہ سچائی ملک کے سامنے رکھ دیا ہے کہ کس طرح انتخابات میں دھاندلی کر کے جمہوریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔