یوکرین میں پھنسی ہندوستانی طالبات کی ویڈیو شیئر کر راہل گاندھی نے حکومت ہند سے کی خصوصی اپیل

راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں حکومت ہند سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اثر سے طلبا کو یوکرین سے باہر نکالنے کا انتظام کیا جائے۔

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر / @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا و طالبات کی ویڈیوز اور تصویریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ وہ یوکرین سے کسی بھی حال میں نکلنا چاہتے ہیں، لیکن کئی طلبا کو ابھی تک کوئی مدد حاصل نہیں ہو پائی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں طالبات اپنی تکلیف بیان کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’بنکروں میں ہندوستانی طلبا کی تصویریں پریشان کرنے والی ہیں۔ کئی طلبا مشرقی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں زبردست حملے ہو رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں حکومت ہند سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اثر سے طلبا کو یوکرین سے باہر نکالنے کا انتظام کیا جائے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ طلبا کے فکرمند گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


واضح رہے کہ یوکرین سے ہندوستانیوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ ممبئی سے رومانیہ کے بخاریست شہر کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ اس میں 470 طلبا کو ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ اس کے بعد ایک فلائٹ ہنگری سے دہلی پہنچے گی۔ علاوہ ازیں ایئر انڈیا کی 2 فلائٹس رومانیا سے دہلی پہنچنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔