راہل گاندھی نے ویکسین کی کمی اورپرینکا نے امتحان کے حوالہ سے حکومت کو گھیرا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی کمی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو خطرے میں ڈال کر اس ویکسین کو برآمد نہیں کیا جانا چاہئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی کمی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو خطرے میں ڈال کر اس ویکسین کو برآمد نہیں کیا جانا چاہئے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ویکسین کی کمی بڑھتے ہوئے کورونا بحران میں ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔ ہمارے ملک کے لوگوں کو خطرہ میں ڈال کر ویکسین کی برآمدات کیا صحیح ہے؟ مرکزی حکومت تعصب کے بغیر تمام ریاستوں کی مدد کرے۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہوگا۔‘‘

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ’’سی بی ایس ای کے اسٹوڈنٹس کو نامساعد حالات میں امتحانات میں آنے کے لئے مجبور نہیں کرنا چاہئے اور ایسا کرنا ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ اسٹوڈنٹس کو بھیڑ میں جانے اور امتحان دینے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے، لہذا بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے جائیں یا ان امتحانات کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔