مرکزی حکومت آندھرا پردیش سے کیا گیا وعدہ پورا کرے: راہل گاندھی

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے ٹی ڈی پی کی حمایت میں آواز بلند کی اور کہا کہ نریندر مودی حکومت کو خصوصی پیکیج دینے کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے مظاہرہ میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ انھوں نے آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعہ خصوصی پیکیج کے وعدے پر عمل کرنے سے متعلق ٹی ڈی پی کے مطالبہ کی حمایت کی۔

ٹی ڈی پی لیڈروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آندھرا پردیش کے لوگوں کا بقایہ انھیں یکمشت دیا جانا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ 2019 لوک سبھا انتخابات میں اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو سب سے پہلے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

ٹی ڈی پی برسراقتدار بی جے پی کی معاون ہے اور آندھرا پردیش کو خصوصی پیکیج دینے میں ناکام رہنے پر مرکزی حکومت سے ناخوش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔