پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر راہل گاندھی کا اظہار تعزیت

افغانستان کی موجودہ صورتحال کی رپورٹنگ کرنے کے لئے قندھار جانے والے ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو قتل کردیا گیا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے جانے والے پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی لاش کو جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔

صحافی دانش صدیقی کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’دانش صدیقی کے کنبہ کے افراد اور احباب سے میری تعزیت۔ میں حکومت ہند سے اپیل کروں گا کہ دانش صدیقی کی لاش جلد سے جلد ہندوستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔‘‘ واضح ر ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی رپورٹنگ کرنے کے لئے قندھار جانے والے ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 13 جولائی کو بھی ان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔