راہل گاندھی نے ’تمل کوکری شو‘ میں پکایا کھانا اور کھائی مشروم بریانی، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی نے کہا کہ میں ’تمل کوکری شو‘ میں پہلے ہی آنا چاہتا تھا، لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا، لہذا میں اب آیا ہوں، مجھے دکھاؤ کہ آپ کھانا کیسے بنا رہے ہیں۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چنئی: کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی نے حال ہی میں تامل ناڈو میں باورچیوں کے ایک گروپ کی پاک کلا نمائش میں شامل ہوئے اور رائتے کے ساتھ مشروم بریانی کا مزہ لیا۔ 'ولیج ککنگ چینل' اپنے کوکنگ ویڈیوز کے لئے جانا جاتا ہے اور قریب 5 ملین صارفین کے ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ جمعہ کے روز چینل نے 14 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مشروم بریانی کیسے تیار کی جاتی ہے۔

جب ایک تجربہ کار اور چار نوجوانوں کے پاک دستہ نے آخری مرحلہ مکمل کر لیا اور رسیلی بریانی کو ابالنے کے لئے چھوڑ دیا۔ تو راہل گاندھی کو ایک نیلے رنگ کی ٹی شرٹ میں اس جگہ داخل ہوتے نظر آئے، ان کے ساتھ ایک ترجمان بھی تھا۔ باورچیوں نے راہل گاندھی کو مدعو کیا اور کہا ، "تمل ناڈو میں خوش آمدید۔"

ویڈیو بشکریہ village cooking channel


راہل گاندھی نے کہا کہ میں ’تمل کوکری شو‘ میں پہلے ہی آنا چاہتا تھا، لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا، لہذا میں اب آیا ہوں، مجھے دکھاؤ کہ آپ کھانا کیسے بنا رہے ہیں۔"پانچوں باورچیوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ راہل گاندھی کھانا کیسے بنتا ہے اس کو جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے ان باورجیوں سے پوچھا، "کیا میں بھی آپ کی مدد کرسکتا ہوں؟" ان باورجیوں نے راہل گاندھی کو مشروم بریانی میں استعمال ہونے والی چیزوں کو تمل زبان سے آگاہ کیا اور بریانی کیسے بنتی ہے اس کے عمل کو بتایا گیا۔ راہل گاندھی نے بن رہی مشروم بریانی میں ان باورچیوں کی مدد کی، ایک ایک اجزاء کے نام تمل زبان میں دھراتے رہے، بعد میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے سابق صدر دنیش گنڈو راؤ بھی اس گروپ میں شامل ہوگئے۔

راہل گاندھی کے شامل ہونے پر ان باورچیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ویڈیو کو کوکیری چینل پر پوسٹ کیا۔ "آج ہمارے لئے ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔ راہل گاندھی نے ہمارے کھانا پکانے والے شو میں شرکت کی اور ہماری بہت حوصلہ افزائی کی۔ راہل گاندھی کا اس عظیم موقع پر شامل ہونے کے لئے بہت بہت شکریہ۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔