سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سالگرہ پر راہل گاندھی کی مبارکباد

کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’لال آنکھ دیکھانے کی انتخابی ہوا بازی کر کے کلین چٹ دینے والوں کو ملک کی سالمیت اور سلامتی کا سبق ڈاکٹر منموہن سنگھ سے سیکھنا چاہیے‘‘

منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نےاتوار کو کہا ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ نڈر اور باصلاحیت ہیں اور ملک جن چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ان مسائل پر بڑی سمجھ رکھتے ہیں۔ ان سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ میں ان کی اچھی صحت اور خوشحال زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں۔‘‘

کانگریس پارٹی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پارٹی کی طرف سے لکھا گیا، ’’آج جب حکومت کی ناکام پالیسیوں سے پیدا شدہ معاشی بدحالی نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، تو ضروری ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خیالات سے سبق حاصل کر کے اس بحران سے نکلا جائے۔ لال آنکھ دیکھانے کی انتخابی ہوا بازی کر کے کلین چٹ دینے والوں کو ملک کی سالمیت اور سلامتی کا سبق ڈاکٹر منموہن سنگھ سے سیکھنا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔