راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو ’گلابی چشمہ‘ اتارنے کا دیا مشورہ

ہندوستان میں کورونا نے قہر برپا کر رکھا ہے۔ اس درمیان یو پی اور بہار کے کچھ علاقوں سے ندیوں میں لاشیں تیرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اس تعلق سے راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ بے قابو ہو چکا ہے اور لوگوں میں ایک زبردست دہشت طاری ہے۔ اس درمیان اتر پردیش اور بہار کے کچھ علاقوں میں ندیوں میں لاشوں کے تیرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں کورونا متاثر مریضوں کی ہیں جن کی آخری رسومات ادا کیے بغیر انھیں ندی میں بہا دیا گیا۔ منگل کے روز راہل گاندھی نے اس تعلق سے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں ندیوں میں بہتی لاشوں کا حوالہ دیتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کیا۔

راہل گاندھی نے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں لکھا ہے ’’ندیوں میں بہتی لاتعداد لاشیں، اسپتالوں میں لائنیں میلوں تک، زندگی کے تحفظ کا چھینا حق! پی ایم، وہ گلابی چشمہ اتارو جس سے سنٹرل وِسٹا کے علاوہ کچھ نظر آتا ہی نہیں۔‘‘ دراصل کورونا بحران کے درمیان اتر پردیش، بہار اور ہریانہ سے ندیوں میں مریضوں کی لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شمشان گھاٹوں میں مریضوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ نہیں مل رہی ہے اس لیے اہل خانہ نے لاشوں کو ندی میں بہا دیا۔ اسی تعلق سے راہل گاندھی نے آج پی ایم مودی پر طنز کسا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */