راہل-پرینکا آج یوپی انتخابات کے لیے جاری کریں گے انتخابی منشور

کانگریس نے لڑکیوں کے لئے ایک نعرہ دیا ہے ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘۔ یہ نعرہ بہت مقبول ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اس نعرہ کی وجہ سے کانگریس سے جڑ رہی ہیں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج دو پہر پارٹی ہیڈکوارٹر میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی آج دوپہر 12 بجے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش کے لئے پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔

اتر پردیش میں کانگریس کی کمان پرینکا گاندھی کے ہاتھوں میں ہے اور وہ جہاں پوری ریاست میں متحرک رہی ہیں وہیں انہوں نے لڑکیوں کے لئے ایک نعرہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘۔ یہ نعرہ بہت مقبول ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اس نعرہ کی وجہ سے کانگریس سے جڑ رہی ہیں۔


اتر پردیش میں کانگریس تمام سیاسی پارٹیوں سے زیادہ متحرک رہی ہے اور عوام کے تمام مدوں پر وہ ہی پیش پیش رہی ہے ۔ کانگریس نے جہاں دلتوں اور خواتین کے مدے اٹھائے ہیں وہیں وہ کسان کےمدوں پر بھی سب سے آگے رہی ہے۔

کانگریس نے اتر پردیش میں کام کرتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری کے مدوں کو تو اجاگر کیا ہی ہے ساتھ میں اس نے کووڈ میں حکومت کی جانب سے کی گئی لاپروائی کو بھی سب کے سامنے پیش کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔