رابعہ گرلز پبلک اسکول و دیگر اسکولوں کا بارہویں جماعت کا ریزلٹ قابل ستائش
پرانی دہلی کے مشہور و مقبول اسکول رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبہ یمنا گلویز نے 3 مضامین ہسٹری، پول سائنس اور ہوم سائنس میں 100 فیصد نمبر حاصل کر تاریخ رقم کی۔

نئی دہلی: ایک بار پھر رابعہ گرلز پبلک اسکول کا بارہویں جماعت کا ریزلٹ قابل ستائش رہا۔ یمنا گلویز نے 3 مضامین ہسٹری، پول سائنس اور ہوم سائنس میں 100 فیصد نمبر حاصل کر تاریخ رقم کر دی ہے، جبکہ سارا شہاب نے انفورمیٹک پریکٹس میں، سمیا شاہد نے بھی انفورمیٹک پریکٹس میں، انشا سہیل نے کیمسٹری میں اور طوبی ریان نے اکاونٹٹینسی میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ سارا شہاب نے مجموعی طور پر 98.6 فیصد نمبر حاصل کر کے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے، جبکہ یمنا گلویز 97.8 فیصد نمبر لے کر دوسرا مقام اور حامدہ ذکی انصاری و انشا سہیل نے 93 فیصد نمبر حاصل کر مشترکہ طور پر تیسرا مقام حاصل کیا۔

طالبات کی شاندار کارکردگی پر رابعہ گرلز پبلک اسکول کی پرنسپل کلثوم زہرہ اور اسکول منیجر ذکیہ صدیقی نے طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اسکول کے شاندار ریزلٹ کے پیچھے طالبات کی محنت، ان کے والدین کا خلوص اور اساتذہ کی محنت موجود ہے۔ خدا سے دعا ہے یہ سبھی بچیاں مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔
دوسری طرف نیو ہورائزن اسکول، نظام الدین، دہلی کا بھی بارہویں جماعت کا ریزلٹ اس سال قابل ستائش رہا اور اسکول کے تینوں شعبوں سائنس، کامرس اور ہیومینٹیز کے سبھی طلبا نے بہتر کارکردگی کے ذریعہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ نیو ہورائزن اسکول سے اس سال بارہویں جماعت بورڈ امتحان میں 77 طلبا نے شرکت کی اور سبھی کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ اسکول کے تینوں شعبوں کا مجموعی نتیجہ 98.7 رہا۔ اسکولی سطح پر ثوبیہ خان نے 97.75 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام، وردہ مظہری نے 97.25 فیصد کے ساتھ دوم مقام اور عائشہ انصاری نے 96.75 فیصد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا۔ شعبۂ سائنس میں وردہ مظہری نے 97.25 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، ترنم پروین نے 96.50 فی صد نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور احمد اللہ حبیب نے 95.25 فیصد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبۂ کامرس میں عائشہ انصاری نے 96.75 فیصد نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، محمد حسنین نے 94.0 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور نعمان اختر انصاری اور امیرہ مظہری نے 91.50 فیصد نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح شعبۂ ہیومینٹیز میں ثوبیہ خان نے 97.25 فیصد نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، نصبہ خاتون نے 93.25 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور سعدیہ آفتاب نے 90.0 فی صد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکول کی منیجنگ کمیٹی اور پرنسپل سمیرا خان نے اس کامیابی کے لیے سبھی طلبا کو مبارک باد دی اور اسے طلبا و اساتذہ کی محنت کا ثمرہ قرار دیا۔

جمنا پار کے سرودیہ بال ودیالیہ جعفر آباد سیکنڈ شفٹ کا نتیجہ اس مرتبہ 81 فیصد رہا۔ شعبہ آرٹ کے طالب علم سہیل نے 90.02 فیصد نمبر لا کر فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ کامرس کے طالب علم امان اللہ نے 85.04 فیصد نمبر لا کر سیکنڈ پوزیشن حاصل کی، جبکہ شعبہ سائنس کے طالب علم زید چودھری نے 85.02 نمبر لاکر تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ بچوں کی کامیابی پر اسکول کے پرنسپل تسلیم احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریزلٹ پچھلے سال کے مقابلے قدرے بہتر ہے، جو اسکول کے ٹیچرس کی مسلسل محنت اور بچوں کو اچھی تعلیم دینے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین ریزلٹ آنے پر اسکول کے بچے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے والدین اور اپنے ٹیچرس کی محنت کو کامیاب بنایا اور ہم دعا کرتے ہیں کہ سبھی بچے مستقبل میں کامیاب ہوں اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوں۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
