اہم خبریں: علی گڑھ میں طالب علموں پر لاٹھی چارج، انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لئے بند

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Dec 2019, 11:19 PM

علی گڑھ میں طالب علموں پر لاٹھی چارج، انٹرنیٹ 24 گھنٹے کے لئے بند

ڈی ایم علی گڑھ چندر بھوشن سنگھ کی ہدایت پر انٹرنیٹ آج رات 10 بجے سے کل 16 دسمبر 2019 کی رات 10 بجے تک کے لئے بند کیا گیا، تمام انٹرنیٹ کمپنیوں کو احکامات بھیج دیئے گئے ہیں۔

کا چار دن سے مخالفت کے بعد بھی اتوار کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں پھر ہنگامہ ہو گیا، کچھ طالب علموں کی جانب سے فائرنگ کرنے کی اطلاع کے بعد تمام ضلع کے تھانوں کی فورس اے ایم یو پہنچ گئی، اس دوران جم کر پتھراؤ ہوا ہے۔ اسی کے چلتے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 5 جنوری تک امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

15 Dec 2019, 10:44 PM

اے ایم یو کیمپس میں پولیس نے آنسو گیس کےگولے داغے

دہلی میں جہاں طلباء اور ٹیچرس پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر جامعہ میں پولیس کی کارروائی کے خلاف اس وقت مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں اے ایم یو سے خبر آ رہی ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میں آر اے ایف داخل ہو گئی ہے اور وہ وہاں آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے جس کے بعد وہاں کے حالات بہت تشویش ناک ہو گئے ہیں۔ ادھر پٹنہ یونیورسٹی میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے ہونے کی خبر آرہی ہے۔

15 Dec 2019, 10:00 PM

جامعہ کے بعد اے ایم یو میں ہنگامہ ، آر اے ایف کیمپس میں داخل

دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہنگامہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے خبر آئی ہے کہ وہاں کے طلبا ء شہریت قانون کے خلاف مظاہر ہ کرنا چاہتے تھے لیکنان کو اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وہاں کے حالات کشیدہ ہو گئے ۔ طلبا ء نے وہاں مظاہرہ کیا جس کے خلاف ریپڈ ایکشن فورس (آراے ایف ) اے ایم یو کیمپس میں داخل ہو گئی ہے اور وہاں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔

اہم خبریں: علی گڑھ میں طالب علموں پر لاٹھی چارج، انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لئے بند

15 Dec 2019, 9:33 PM

پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر پولیس کے خلاف طلبا ء اور ٹیچرس کا مظاہرہ

جامعہ میں مظاہر ہ کے بعد پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی کارروائی کے خلاف دہلی میں آئی ٹی او پر واقع پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر جامعہ، جے این یو اور دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور ٹیچرس احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ طلبا ء اور ٹیچرس پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کر تے نظر آ رہے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ پولیس بغیر اجازت کے کیوں جامعہ یونیورسٹی میں داخل ہوئ۔

اہم خبریں: علی گڑھ میں طالب علموں پر لاٹھی چارج، انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لئے بند
15 Dec 2019, 9:14 PM

جامعہ میں تشدد سے متاثرہ علاقوں میں کل اسکول بند رہیں گے ، سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ جنوبہ دہلی کے تشدد سے جتنے بھی متاثرہ علاقہ ہیں وہاں کے اسکول کل بند رہیں گے ۔ اس اعلان کے مطابق ان متاثرہ علاقوں کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔ یہ علاقہ اوکھلا، جامعہ نگر، نیو فرینڈس کالونی اور مدن پور کھادر ہیں جہاں کے اسکول بند رہیں گے۔

یونیورسٹی کی وی سی نجمہ اختر نے پی ٹی آئی کو بیان دیا ہے کہ لائبریری کے اندر موجود طلباء کو حفاظت کے ساتھ باہر نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کو قابل مزمت قرار دیا ہے ۔

جامعہ کے طلباء نے دہلی کے پولیس ہیڈ کواٹڑ کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس میں دہلی یونیورسٹی کے طلباء بھی اس مظاہرہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔


15 Dec 2019, 8:46 PM

پولیس بغیر اجازت کے کیمپس میں گھسی، جامعہ پراکٹر

جامعہ میں تشدد کے دوران یونیورسٹی کے پراکٹر کا بیان آیا ہے کہ پولیس کیمپس میں بغیر اجازت کے داخل ہوئی ۔ دوسری جانب یونیورسٹی کی وی سی نجمہ اختر نے پی ٹی آئی کو بیان دیا ہے کہ لائبریری کے اندر موجود طلباء کو حفاظت کے ساتھ باہر نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کو قابل مزمت قرار دیا ہے ۔

جامعہ کے طلباء نے دہلی کے پولیس ہیڈ کواٹڑ کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس میں دہلی یونیورسٹی کے طلباء بھی اس مظاہرہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

15 Dec 2019, 8:27 PM

جامعہ مظاہرہ، پولس نے خاتون صحافی کے ساتھ کی مارپیٹ

جامعہ ملیہ میں مظاہرہ کے دوران دہلی پولس نے بی بی سی کی ایک خاتون صحافی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی ہے، بشری شیخ نام کی اس صحافی نے بتایا، "میں بی بی سی کی جانب سے یہاں کوریج کے لئے آئی تھی، پولس نے میرا فون چھین لیا اور اسے توڑ دیا۔ مرد پولس اہلکاروں نے میرے بال کھینچے انہوں نے مجھے ایک بیٹن سے مارا اور جب میں نے ان سے اپنا فون واپس مانگا تو انہوں نے مجھے ماں بہن کی گالیاں دیں۔ میں یہاں تفریح کے لئے نہیں آئی ہوں، بلکہ کوریج کے لئے یہاں آئی تھی‘‘۔


15 Dec 2019, 6:40 PM

جنسی زیادتی کی مخالفت کرنے پر دی تین طلاق

سہارنپور: اترپردیش میں سہارنپور کے چلکانا قصبہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا ہے کہ جنسی زیادتی کی مخالفت کرنے پر اس کو تین طلاق دیدی۔ پولس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ خاتون نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کے شوہر اور دیور نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، مخالفت کرنے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ پولس نے خاتون کے شوہر جاوید، دیور سمرون، ساس اور خسر کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

15 Dec 2019, 5:08 PM

راجکوٹ میں نقلی نوٹوں کے ساتھ دو گرفتار

راجکوٹ: گجرات میں راجکوٹ شہر کے اجی ڈیم علاقے میں اتوار کو سو روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ دو لوگوں کو پولس نے گرفتار کر لیا ۔پولس نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر كوٹھاريا گاؤں کے نزدیک کھڑے دو لوگوں کی آج صبح تلاشی لی گئی ۔ اس دوران ان سے سو روپے کے 540 نوٹ ضبط کیے گئے ۔گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت راجکوٹ کے جھا نج میر کے رہنے والے اجے سنگھ مكوانا (23) اور جیتپور کے رہنے والے راج بھائی آر جيسوال (23) کے طور پر ہوئی ہے ۔ جو مزدوری کا کام کرتے ہیں۔پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور دیگر ملزم دھورجی سے تعلق رکھنے والے کَپل عرف ٹنو باواجی کی تلاش کر رہی ہے ۔


15 Dec 2019, 2:31 PM

فلپائن میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

منیلا: فلپائن کے وسط میں واقع ایک ضلع میں اتوار کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی ارضیات سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.8 تھی۔ شہر میگساسے تین میل جنوب میں آئے زلزلہ کا مرکز زمین سے 17.5 میل کی گہرائی میں واقع تھا۔ اس زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

15 Dec 2019, 12:54 PM

اہم خبر: نوئیڈا میں بریانی فروخت کرنے والے شخص کی پٹائی

نوئیڈا میں ایک بریائی فروخت کرنے والے کو شرپسندوں کی جانب سے زد و کوب کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوکیش نامی ایک 43 سالہ شخص گریٹر نوئیڈا علاقہ میں بریانی بیچ رہا تھا، تبھی وہاں کچھ شرپسند پہنچے اور اس کے ساتھ گالی گلوچ اور مار پیٹ کرنے لگے۔

نوئیڈا پولس نے بریانی فروخت کرنے کے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے ایس پی رن وجے سنگھ نے کہا، ’’واقعہ ربوپورہ علاقے کا ہے۔ ہم نے ویڈیو کا مشاہدہ کیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت ہو گئی ہے اور اسے پولس اسٹیشن بلایا گیا ہے۔ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔