پنجاب: بہار جانے والی اسپیشل ٹرین کی منسوخی پر مسافر برہم، ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ

شمالی ریلوے کے حکام کے مطابق، کچھ مشتعل مسافروں نے مبینہ طور پر اس وقت پتھراؤ کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ کٹیہار کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: منگل کو بہار کے کٹیہار جانے والی خصوصی ٹرین کے منسوخ ہونے کے بعد پنجاب کے سرہند ریلوے اسٹیشن پر افراتفری کا منظر دیکھا گیا۔ ٹرین کی منسوخی سے مشتعل، ٹرین کے انتظار میں بیٹھے سینکڑوں مسافروں نے ریلوے سٹیشن پر توڑ پھوڑ کی۔

شمالی ریلوے کے حکام کے مطابق، کچھ مشتعل مسافروں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ کٹیہار کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ناردرن ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار نے کہا کہ ریکس کو جوڑنے میں تاخیر ہوئی اور ٹرین کو صبح 3 بجے واپس لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ اعلانات کئے گئے۔


دیوالی کے بعد بہار جانے والی ٹرینوں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ ہزاروں لوگ چھٹھ پوجا کے لیے ریاست لوٹ رہے ہیں، جو بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران اضافی رش کے پیش نظر وہ 1700 خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ان 1700 خصوصی ٹرینوں میں 26 لاکھ اضافی برتھیں نصب کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔