پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو جان سے مارنے کی دھمکی!

سکھ فار جسٹس کے دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس نے 26 جنوری کو بھگونت مان پر حملہ کرنے کے لیے گینگسٹرس کے ساتھ آنے کے لیے کہا ہے

<div class="paragraphs"><p>بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

خالصتان کے حمایتی اور سکھ فار جسٹس کے دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس نے 26 جنوری کو بھگونت مان پر حملہ کرنے کے لیے گینگسٹرس کے ساتھ آنے کے لیے کہا ہے۔

خبروں کے مطابق گرپتونت سنگھ پنو نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے ذریعے گینگسٹرس کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے جانے سے ناراض ہو کر یہ دھمکی دی ہے۔ اس نے پنجاب پولیس کے ذریعے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی بہتری سے متعلق کیے جانے والے کوششوں کو غلط ٹھہرایا ہے۔


پنو پنجاب میں گزشتہ دنوں ہوئے انکاؤنٹرس سے بھی سخت ناراض ہے۔ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس نے پنجاب کے گینگسٹروں کو اس سے رابطہ کرنے کے لیے کہا ہے۔ ویڈیو میں اس نے وزیر اعلیٰ کو دھمکی دی ہے کہ وہ 26 جنوری کو جہاں بھی پرچم کشائی کے لیے جائیں گے، ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ویڈیو میں پنّو نے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو سزا دینے کی بھی بات کی ہے۔

واضح رہے کہ گروپتونت سنگھ پنو اس سے قبل بھی کئی بار حملوں کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ پنچاب و ہریانہ کے کئی علاقوں میں خالصتانی نعرے لکھوانے میں بھی اس کا ہاتھ بتایا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل اس نے 13 دسمبر کو پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پنو بنیادی طور پر پنجاب کے امرتسر کے خان کوٹ کا رہنے والا ہے۔ وہ فی الحال امریکہ و کینیڈا کا بھی شہری ہے۔ پنو مسلسل خالصتان کی مانگ کرتا رہتا ہے اور دھمکی آمیز ویڈیو جاری کرتے ہوئے بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔