پونے: سڑک سے باورچی خانہ تک لگا مہنگائی کا کرنٹ، سی این جی-پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
ایم این جی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے پونے اور پمپری-چنچواڑ میں گھریلو ’پائپڈ نیچرل گیس‘ (پی این جی) کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کا اضافہ کر دیا ہے۔

پونے میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے گاڑی چلانے والوں کو مہنگائی کا زوردار جھٹکا لگا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں فی کلو 1.25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پونے میں سی این جی کی قیمت 99 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ یعنی سی این جی کی قیمتیں اب 100 روپے کے ہندسے کو چھونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو ’پائپڈ نیچرل گیس‘ (پی این جی) کی قیمت میں بھی 1.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر نیچرل گیس لمیٹڈ کے مطابق قیمتوں کی نئی بڑھی ہوئی شرحیں نصف شب سے نافذ ہوگئی ہیں۔ سی این جی کی قیمتوں میں اس اضافے سے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کا ماہانہ ایندھن کا خرچ بڑھنا طے ہے۔
ایم این جی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے پونے اور پمپری-چنچواڑ میں گھریلو ’پائپڈ نیچرل گیس‘ (پی این جی) کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کا اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتیں 51.75 روپے فی ایس سی ایم ہوگئی ہیں، جو 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب سے نافذ ہوگئی ہیں۔ کمپنی نے ناسک اور دھولے اضلاع میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی خوردہ قیمتوں میں بھی 1.25 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت نصف شب سے 99.75 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ گیس کی لاگت میں اضافے اور ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی درآمد پر آنے والے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ گیس کی مجموعی سپلائی میں درآمد شدہ نیچرل گیس کا حصہ بڑھ رہا ہے، جس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی کی زیادہ مقدار درکار ہو رہی ہے۔
ایم این جی ایل نے پونے اور پمپری-چنچواڑ کے علاقوں میں بھی کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی خوردہ قیمتوں میں 1.25 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں کی یہ نئی شرحیں جمعہ، 13 نومبر 2026 کی نصف شب سے نافذ ہوچکی ہیں۔ اس کے نتیجے میں سی این جی کی قیمت 97.75 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 99 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ اس اضافے کا اثر پونے اور پمپری-چنچواڑ کے علاقوں میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے ہزاروں مالکان پر پڑنے کا امکان ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
