اڈیشہ میں نابالغ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے پر پجاری گرفتار

اڈیشہ میں پوری کی سنگھ دوار پولیس نے مندر میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں بامن مندر کے پجاری سنگرام داس کو گرفتار کر لیا

جیل کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
جیل کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پوری: اڈیشہ میں پوری کی سنگھ دوار پولیس نے ہفتہ کو مندر میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں بامن مندر کے پجاری سنگرام داس کو گرفتار کیا اور اسے عدالت میں پیش کیا۔ پجاری کو سب ڈویژنل جوڈیشیل مجسٹریٹ (ایس ڈی جے ایم) کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سے ایک خاندان کل شری جگناتھ مندر کے درشن کے لیے آیا تھا۔ کمپلیکس میں دیگر مندروں کا دورہ کرتے ہوئے ، وہ بامن مندر گئے جہاں 11 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی۔

لڑکی کے والد نے شکایت درج کروانے اور پجاری کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لینے کے بعد سنگھ دوار پولیس نے جنسی جرائم سے بچاؤ کے قانون (پوکسو ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا۔


شری جگناتھ مندر کے علاوہ ، مہالکشمی ، ومالا ، مہاکالی ، سوریا ، سرسوتی ، شیتلا اور بہت سے دیوتاؤں کے چھوٹے مندر اس کمپلیکس میں موجود ہیں۔ دریں اثنا ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے عہدیدار نے متاثرہ شخص کی کونسلنگ کی اور اس کے خاندان کے پوری سے روانگی سے قبل اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔