بی جے پی کا نشہ عوام نے اتار دیا ہے، فڑنویس سب سے زیادہ بدعنوان وزیراعلیٰ: نواب ملک

’’انتخاب سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے بارے میں یہ کہا گیا کہ ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں نہیں رہیں گی، لیکن نتائج نے اسے رد کرتے ہوئے بی جے پی کے اقتدار کے نشہ کو اتار دیا‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: انتخاب سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے بارے میں یہ کہا گیا کہ ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں نہیں رہیں گی، لیکن نتائج نے اسے رد کرتے ہوئے بی جے پی کے اقتدار کے نشہ کو اتار دیا۔ یہ باتیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان وممبئی صدر نواب ملک نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی اور وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس کو اب تک کا سب سے بدعنوان وزیراعلیٰ قرار دیا۔

نواب ملک نے کہا کہ انتخاب شروع ہونے سے قبل ہی کچھ نیوز چینلس نے اوپینین پول کے ذریعے عوام میں تذبذب پیدا کرنے کی کوشش کی۔ الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں نے جانبداری کی سیاست کی،اس لئے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی صلاح ومشورہ کے بعد ہم قانونی کارروائی کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ نیوزچینلس کے دکھائے ہوئے غلط اوپینین پول کی وجہ سے بی جے پی کی حکومت جاتے جاتے رہ گئی۔ مودی جن جن مقامات پرگئے، ان تمام جگہوں پر بی جے پی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی کاکوئی جادو نہیں رہ گیا ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ ہمارے لیڈر پرفل پٹیل کے بارے میں نیوزچینلس یہ دکھاکر عین الیکشن کے موقع پر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کئے کہ ان کا داود سے تعلق ہے، جبکہ گجرات میں مودی کی کابینہ میں داود سے رشتہ رکھنے والا ایک شخص پندرہ سال تک موجود رہا، اس کے بارے میں کسی نیوزچینلس کی ہمت نہیں ہے کہ مودی سے جاکر سوال کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔