ہندوستانی فضائیہ کے لیے فخریہ لمحہ، عالمی درجہ بندی میں چین، پاکستان اور جاپان سب کو چھوڑا پیچھے

’گلوبل ایئر پاورس رینکنگ‘ میں ہندوستانی فضائیہ چھٹے مقام پر موجود ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستانی فضائیہ چین اور جاپان کی فضائیہ سے آگے ہے۔ چینی فضائیہ 7ویں اور جاپانی فضائیہ 8ویں مقام پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی فضائیہ</p></div>
i

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی حصولیابیوں میں ایک اور بڑی کامیابی درج کی گئی ہے۔ ’گلوبل ایئر پاورس رینکنگ 2026‘ میں ہندوستانی فضائیہ نے چین، جاپان اور پاکستان جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹاپ 6 میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹاپ 10 کی فہرست میں امریکی افواج کا دبدبہ قائم ہے اور اس کی 4 افواج لسٹ میں شامل ہیں۔ ورلڈ ڈائرکٹری آف ماڈرن ملٹری ایئر کرافٹ (ڈبلیو ڈی ایم ایم اے) دنیا بھر میں فضائی طاقت کی صورتحال کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتی ہے۔ جس میں عالمی ملٹری ایوی ایشن کی خوبیوں اور خامیوں کو بھی واضح کرتی ہے۔ ڈبلیو ڈی ایم ایم اے کئی اعداد و شمار کے ساتھ رپورٹس تیار کرتی ہے۔ اس سے وابستہ وسائل جدید جنگ میں فوج کے موجودہ حالات کی وضاحت پیش کرتے ہیں۔

’ڈبلیو ڈی ایم ایم اے‘ فی الحال 103 مختلف ممالک کی 129 ملٹری ایئر یونٹس میں کل 48082 ایئر کرافٹ پر نظر رکھتا ہے۔ ڈبلیو ڈی ایم ایم اے رینکنگ کا طریقہ ایک پیچیدہ فارمولے کا استعمال کرنا ہے۔ جو پوری دنیا کی مختلف ایئر یونٹس کی مجموعی لڑنے کی صلاحیت کے مخصوص پیرامیٹرز کا اندازہ لگاتا ہے اور اسی حساب سے صحیح قدر کی درجہ بندی (ٹی وی آر) ملتی ہے۔ یہ ریٹںگ صرف ایئر کرافٹ کی کل تعداد کی بنیاد پر نہیں، بلکہ تکنیکی جدید کاری، لاجسٹک سپورٹ، حملہ کرنے اور دفاع کرنے کی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی طاقت کو الگ الگ کرتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فوجی طاقت کا اندازہ صرف اس کے طیاروں کی کل تعداد سے نہیں، بلکہ اس کے بیڑے کے اصل معیار اور عمومی توازن سے لگایا جاتا ہے۔ اس درجہ بندی میں سب سے زیادہ ٹی وی آر اسکور 242.9 ہے، جو ’یونائٹیڈ اسٹیٹس ایئر فورس‘ کے پاس ہے اور وہ نمبر ایک پر ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ’ڈبلیو ڈی ایم ایم اے‘ انڈیکس میں 103 ممالک اور 129 ایئر فورس شامل ہیں۔


یونائٹیڈ اسٹیٹس ایئر فورس کے بعد اس فہرست میں دوسرے مقام پر یونائٹیڈ اسٹیٹس نیوی کو رکھا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر روسی فضائیہ اور چوتھے نمبر پر یونائٹیڈ اسٹیٹس آرمی کو جگہ ملی ہے۔ پانچویں مقام پر امریکہ کی ایک اور فورس یونائٹیڈ اسٹیٹس مرین کارپس کو رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کے لیے فخر کا مقام یہ ہے کہ وہ چین اور جاپان کی فضائیہ سے آگے ہے۔ چینی فضائیہ 7ویں، جبکہ جاپانی فضائیہ 8ویں مقام پر ہے۔ اسرائیلی فضائیہ بھی ٹاپ-10 ممالک میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی اور اس درجہ بندی میں وہ 9ویں مقام پر ہے۔ اسی طرح فرانسیسی فضائیہ کو 10واں مقام حاصل ہے۔