حکومت کے پاس انتخابی بانڈوں پر کوئی جواب نہیں: پرینکا

کل بی جے پی حکومت کے وزیر نے پریس کے سامنے ایک رٹا رٹایا کاغذ پڑھ دیا! لیکن ان سوالات کے جوابات کہاں ہیں؟ ‘‘

سوشل میڈیا
i

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی بانڈ لا کر ریزرو بینک اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے اور اسی وجہ سے اس کے وزراء جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

محترمہ واڈرا نے جمعہ کے روز ٹوئیٹ کیا ، ’’الیکٹورل بانڈ کے ذریعے چندہ دینے کے معاملے میں ایک رپورٹ نے چار انکشافات کئے ہیں۔‘‘ کل بی جے پی حکومت کے وزیر نے پریس کے سامنے ایک رٹا رٹایا کاغذ پڑھ دیا! لیکن ان سوالات کے جوابات کہاں ہیں؟ ‘‘


انہوں نے حکومت سے کہا کہ سے بتانا چاہئے کہ "کیا یہ سچ ہے کہ ریزرو بینک اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو مسترد کردیا گیا؟‘‘ اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرناٹک انتخابات کے دوران وزیر اعظم نے غیر قانونی طریقے سے بانڈز فروخت کرنے کی اجازت دی۔ کیا یہ سچ ہے؟ ڈونر کی شناخت خفیہ ہے - کیا حکومت نے جھوٹ بولا ہے۔ ‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔