للو کی رہائی کے لئے پرینکا گاندھی میدان میں

گاندھی جی نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کرنے والے آپ کو اچھے کام کرنے سے روکیں گے لیکن آپ سچ کی طاقت کے ساتھ اپنے اعمال پر ڈٹے رہئے۔

سوشل میڈیا
i

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش کانگریس صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لئے پارٹی کارکنان پوری ریاست میں ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔

پرینکا نے ہفتہ کو کہا کہ مسٹر للو کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور ان کے حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے جس کے لئے پارٹی ستیہ گرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر للو پر ظلم ہو رہا ہے اور ان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہئے۔


انہوں نے ٹوئیٹ کیا، ”گاندھی جی نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کرنے والے آپ کو اچھے کام کرنے سے روکیں گے لیکن آپ سچ کی طاقت کے ساتھ اپنے اعمال پر ڈٹے رہئے۔ یوپی کانگریس صدر اجے للو جی کو خدمت کرنے کے لئے جیل میں ڈالا گیا۔ ستیہ گرہ کے ذریعہ ہم اس ظلم کی مخالفت کر رہے ہیں“۔

’یوپی مانگے اجے للو کی رہائی‘ کا نعرہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر للو کو گزشتہ ماہ بلا وجہ گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں رہا کیا جانا چاہئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔