اتر پردیش میں کانگریس کی پوزیشن کو لے کر پرینکا گاندھی پرامید

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کر کے سیاسی زمین ڈھونڈنے اور نئی چیلنجز کا سامنا مضبوطی سے کر رہی ہے اور پارٹی کا ووٹ شیئر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کر کے وہاں عوام کے سامنے موجود چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے اور ان کی پارٹی موجودہ وقت میں ریاست میں سب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کرکے نئی طرح سے سیاسی زمین ڈھونڈنے اور نئی چیلنجز کا سامنا مضبوطی سے کر رہی ہے اور پارٹی کا ووٹ شیئر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے لہٰذا وہ کہہ سکتی ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس اس وقت مضبوط حالت میں ہے۔

پرینکا واڈرا نے ایک نجی چینل کو دیئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہے۔ تمام کارکنان کے لیے الیکشن لڑنے کے مواقع موجود ہیں اس لیے جو اچھا کام کرے گا‘ اسے ٹکٹ ملے گا کیونکہ پارٹی اس الیکشن میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار خصوصی جوش و جذبے کے ساتھ کھڑا کر رہی ہے۔ جو پارٹی میں رہتے ہوئے اچھا کام کرتا رہا ہے، وہ الیکشن لڑے اور الیکشن جیت کر ریاست میں نئی ​​سیاست شروع کرنے کی مہم کو آگے بڑھائے۔


انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ریاست کی سیاست میں تبدیلی لانا ہے، اس لیے پارٹی اتر پردیش کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ان کے پاس تمام سیٹوں پر اچھے امیدوار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے، منفیت چھوڑ کر مثبت مسائل پر سوچے اور نئی طرز کی سیاست کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */