پرینکا کا انوکھا انداز، ’مودی مودی‘ کا نعرہ لگا نے والوں سے کیا مصافحہ

بی جے پی کے گڑھ مانے جانے والے اندور میں پرینکا نے زبردست روڈ شو کیا اور وہ کیوں منفرد اور مقبول ہیں اس کا مظاہرہ بھی کیا۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بی جے پی کی ریلی میں ’چوکیدا ر چور ہے‘ کے نعرے لگتے سنے گئے ہیں تو کئی مرتبہ حزب اختلاف کی ریلیوں میں ’مودی مودی ‘ کے نعرے لگتے بھی سنائی دیے۔ کل اندور میں کچھ ایسا ہی ہوا جب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی روڈ شو کے لئے جا رہی تھیں تو کچھ لوگ ’مودی مودی‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مگر پرینکا گاندھی نہ ان نعروں سے بے چین ہوئیں او ر نہ غصہ بلکہ انہوں نے گاڑی رکوائی اور مودی مودی کے نعرے لگانے والوں کے پاس گئیں اور ان سے مصافحہ کیا اور کہا ’’آپ اپنی جگہ میں میری جگہ، آل دی بیسٹ‘‘۔

پرینکا گاندھی کا یہ عمل لوگوں کو اتنا پسند آیا کہ یہ ویڈیو بری طرح وائرل ہو گیا۔ بائس سیکنڈ کے اس ویڈیوں کے مطابق پرینکا گاندھی کا قافلہ سڑک سے گزر رہا ہے تبھی سڑک کے کنارے کھڑے چند لوگ ’مودی مودی ‘ کا نعرہ لگا نے لگتے ہیں۔ پرینکا گاندھی اپنی گاڑی رکوا کر نعرہ لگا رہے لوگوں کے پاس پہنچتی ہیں، ان سے ہاتھ ملاتی ہیں اور کہتی ہیں ’’آپ اپنی جگہ، میں میری جگہ،آل دی بیسٹ ‘‘۔ اس کے بعد وہ لوگ بھی پرینکا گاندھی کو آل دی بیسٹ کہتے ہیں۔


واضح رہے کہ یہ لوگ پرینکا کے اس عمل سے حیران رہ گئے۔ اس ویڈیوں کو دیکھنے کے بعد لوگوں کو راہل گاندھی کا پارلیمنٹ کا وہ عمل یا د آ گیا جب اچانک راہل گاندھی اپنی سیٹ سے اٹھے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی نشست کے قریب پہنچے اور ان کو گلے لگا لیا۔ ان کے اس عمل سے بھی سب پریشان ہو گئے تھے۔ ابھی حال ہی میں جب وزیر اعظم نے کانگریس صدر کے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے خلاف انتہائی خراب بیان دیا تھا تو راہل گاندھی نے ان کو پیار اور گلے لگانے کا پیغام بھیجا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 May 2019, 1:10 PM