سینئر صحافی کمال خان کے انتقال پر پرینکا گاندھی کا اظہار غم

اتر پردیش میں این ڈی ٹی وی کے بے باک اور بے خوف صحافی کمال خان کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا، ان کی عمر 61 برس تھی۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے سینئر صحافی کمال خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کمال خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینئر صحافی کمال خان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ کچھ دن پہلے ہی ان سے ملاقات کے دوران ڈھیر ساری باتیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے صحافت میں صداقت و مفاد عامہ جیسے اقدار کو زندہ رکھا۔ کمال خان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔

غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں این ڈی ٹی وی کے بے باک اور بے خوف صحافی کمال خان کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 61 برس تھی۔ انھوں نے گزشتہ تین دہائیوں میں صحافت میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی تھی۔ ان کی رپورٹنگ کے انداز کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */