مرزاپور: اسکولی بچوں کو کھانے میں نمک-روٹی پیش انتہائی کرنا قابل مذمت، پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مرزا پور کے اسکول میں بچوں کو ’مڈ ڈے میل‘ میں نمک روٹی دی جا رہی ہے، یہ یو پی کی بی جے پی حکومت کے نظام کا حقیقی حال ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے مرزا پور کے ایک اسکول میں مِڈ ڈے میل (دوپہر کا کھانا) میں بچوں کو نمک اور روٹی پیش کرنے کے معاملہ پر بی جے پی حکومت کی فضیحت ہو رہی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر یوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے مرزا پور میں طلبا کے ساتھ کئے گئے اس سلوک کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’ مرزاپور میں ایک اسکول میں بچوں کو مڈے میل میں نمک روٹی دی جا رہی ہے۔ یہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کے نظام کی حقیقی حالت ہے، جہاں سرکاری سہولیات کی دن بہ دن درگت ہو رہی ہے۔ بچوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک قابل مذمت ہے۔‘‘


واضح رہے کہ اہرورہ میں واقع گرام سبھا ہنوتا کے سیئور پرائمری اسکول میں بچوں کو مڈ ڈے میل کے لئے دوپہر لائن سے تھالی لے کر بیٹھایا گیا۔ اس کے بعد اسکول کے ملازمین نے بچوں کی تھالی میں نمک اور سوکھی روٹی پیش کی۔ بچوں نے روٹی کو نمک لگا کر کھایا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل وائرل ہو گئی اور یوگی حکومت کی خوب لانت ملامت کی جانے لگی ۔

وہیں، اس معاملہ میں بنیادی تعلیم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ستیش دویویدی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سے انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مرزا پور کے اس معاملہ میں سخت کارروائی کر کے وہ اپنے کام کی شروعات کریں گے، نیز اس معاملہ میں کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Aug 2019, 5:10 PM