پرینکا گاندھی مایاوتی سے ملنے ان کے گھر پہنچیں

پرینکا گاندھی واڈرا نے مایاوتی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان سے کچھ دیرتک بات چیت کی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری، اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی نے آج بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے مایاوتی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان سے کچھ دیرتک بات چیت کی۔ قبل ازیں انہوں نے ٹوئٹ کرکے مایاوتی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی تھی۔ اس دوران بی ایس پی کے رہنما ستیش چندر مشرا بھی مایاوتی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔


مایاوتی کی ماں رام رتی کا ہفتے کے روز یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھ۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہاں کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */