پرینکا گاندھی پہنچیں رائے بریلی، آنجہانی اکھلیش سنگھ کے اہلِ خانہ سے کی ملاقات

پرینکا گاندھی آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی پہنچی ہیں۔ وہاں انھوں نے رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کی رہائش لالو پور پہنچ کر سابق رکن اسمبلی اکھلیش سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بروز منگل اپنی ماں اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے یک روزہ دورے پر پہنچیں۔ اس دوران انھوں نے صدر رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کی رہائش لالو پور پہنچ کر سابق رکن اسمبلی اکھلیش سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور گھر والوں سے ملاقات کر خود کو ان کے غم میں شریک بتایا۔ پرینکا گاندھی نے اکھلیش سنگھ کی بیوی ویشالی سنگھ، ان کی بیٹی ادیتی سنگھ اور دِویانشی سنگھ سے مل کر ان کی ہمت بڑھائی۔

ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی دوپہر میں بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس میں کانگریس کارکنان سے ملاقات کریں گی اور پھر جدید ریل کوچ فیکٹری لال گنج، ایہار کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ پرینکا وہاں ریل کوچ فیکٹری کے باہر دھرنے پر بیٹھے ملازمین سے ملاقات کریں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری تحریک چلا رہے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد تقریباً 3 بجے لکھنؤ کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2019, 1:10 PM