پرینکا چوپڑا نے پرینیتی کو شادی پر مبارکباد دی، لکھا - 'میرا آشیرواد ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے‘

 پرینیتی کی کزن بہن پرینکا چوپڑا نے بھی پرینیتی-راگھو کی شادی کی تصویروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے  لکھا ہے، ’’میراآشیرواد  ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔‘

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتوار کو ادے پور کے لیلا پیلس میں شاہی شادی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا نے پیر کو اپنی شادی کی پہلی تصاویر شیئر کیں۔ پرینیتی چوپڑا اپنی شادی کی تصویروں میں بالکل پریوں کی طرح نظر آرہی ہیں اور ان کا دولہا راگھو بھی اپنی شادی  میں جیسی پریوں کی کہانی میں اپنے شہزادے کی طرح نظر آرہا ہے۔ گلوبل آئیکون اور پرینیتی چوپڑا کی بہن پرینکا چوپڑا نے بھی جوڑے کی شادی کی تصاویر پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تصاویر بہت خوبصورت ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بڑے دن پر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ لہنگا اور میچنگ جیولری پہنی تھی۔ جبکہ راگھو نے اپنے ماموں اور ڈیزائنر پون سچدیو کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا تھا۔ تصویروں میں پرینیتی اور راگھو کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ شادی کی پہلی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ناشتے کی میز پر پہلی گفتگو سے ہی ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا۔ بہت دنوں سے اس دن کا انتظار تھا.. آخرکار مسٹر اینڈ مسز بننے کی سعادت مل گئی!


پرینیتی اور راگھو کی شادی کی پہلی تصاویر سامنے آنے کے بعد کئی مشہور شخصیات اور مداح نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ پرینیتی کی کزن بہن پرینکا چوپڑا نے بھی پرینیتی-راگھو کی شادی کی تصویروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے لکھا، ’’میر آشیرواد ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔‘‘ پرینکا نے دل، آگ، روتے ہوئے چہرے اور دل کی آنکھوں والے ایموجیز سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پرینکا چوپڑا پرینیتی اور راگھو کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں۔ تاہم اداکارہ نے مئی میں جوڑے کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ پرینکا کی ماں مدھو چوپڑا نے پرینیتی اور راگھو کی شادی کا بہت لطف اٹھایا۔ دریں اثنا، جب عالمی آئیکون کی والدہ کو پیر کی صبح ادے پور ہوائی اڈے پر دیکھا گیا تو  ان سے پریانکا چوپڑا کی شادی میں غیر حاضری کے بارے میں پوچھا۔ اس پر اداکارہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ’’کام کر رہی ہے ‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔