وزیر اعظم دیوالی ملک کے بہادر فوجیوں کے ساتھ منائیں گے، روشنیوں کے تہوار کے لیے دنیا بھر سے مبارکباد

روشنیوں کا تہوار ایودھیا کے 56 گھاٹوں پر 30 لاکھ دیے روشن کرکے منایا گیا ۔ وزیر دفاع نے دیوالی کے موقع پر فوجیوں سے ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i

ملک بھر میں دیوالی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایودھیا میں ہفتہ کو روشنیوں کا تہوار منایا گیا۔ دریائے سریو کے کنارے 56 گھاٹوں پر تقریباً 30 لاکھ دیے روشن کیے گئے۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی وزراء موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح وہ یہ تہوار ملک کے بہادر فوجیوں کے ساتھ منائیں گے۔

وزیراعظم  نے دیوالی منانے کا آغاز 2014 میں دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن بیس کیمپ سے کیا۔ اس کے بعد، دیوالی 2015 میں امرتسر کے قریب پنجاب سیکٹر، 2016 میں ہماچل پردیش میں چین کی سرحد کے قریب ، 2017 میں جموں و کشمیر کے گریز سیکٹر ، 2018 میں اتراکھنڈ میں ہرشل میں فوجیوں کے ساتھ منائی جبکہ 2019 میں راجوری، 2020 میں راجستھان کے جیسلمیر میں لونگے والا، 2021 میں جموں و کشمیر میں نوشہرہ، 2022 میں کارگل، 2023 میں ہماچل پردیش میں ، 2024 میں گجرات میں سر کریک میں اور2025میں   دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر وزیر اعظم نریندر مودی نےدیوالی کے پروگرام میں شرکت کی۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر 50 سیکنڈ کا ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی۔


دنیا بھر کے کئی ممالک اور رہنماؤں نے دیوالی کے موقع پر ہندوستان اور اس کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں روایتی دیا (مٹی کا چراغ) روشن کر کے دیوالی منائی۔ ہندوستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کئی سرکردہ ارکان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اوول آفس میں امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے کواترا بھی موجود تھے۔

ہندوستان میں کوریائی سفارتخانے نے دیوالی کا تہوار ایک خصوصی دیا سجانے کی ورکشاپ کا اہتمام کرکے منایا۔ دبئی میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے ایف او آئی ایونٹس کے تعاون سے دیوالی کی عالمی تقریب کا اہتمام کیا جس میں سفارت کاروں، متحدہ عرب امارات کے حکام اور ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ دیوالی کے موقع پر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دیوالی کی مبارکباد دینے کے لیے مغربی بنگال کے باگڈوگرا ایئر فورس بیس پر فوجیوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔