وزیر اعظم مودی اگلے ہفتہ وزرائے اعلی سے پوچھیں گے وبا سے کیسے نمٹا جائے

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی بات چیت کا پروگرام دیتے ہوئے اس ٹوئٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کس دن کس ریاست کے وزیراعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ منگل اور بدھ کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی سے اس وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مسٹر مودی دوگروپوں میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ سہ پہر تین بجے میٹنگ کریں گے۔ منگل کو21 اور بدھ کے روز 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے ۔


وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ مسٹر مودی آئندہ ہفتہ منگل اور بدھ کو مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی بات چیت کا پروگرام دیتے ہوئے اس ٹوئٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کس دن کس ریاست کے وزیراعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ، مسٹر مودی منگل کو ، پنجاب ، آسام ، کیرالہ ، اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، تری پورہ ، ہماچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، گوا ، منی پور ، ناگالینڈ ، لداخ ، پڈوچیری ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، میزورم ، انڈمان نکوبار ، دادارا نگر حویلی، دمن دیو اور لکش دیوپ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔


بدھ کے روز وہ مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی ، گجرات ، راجستھان ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، کرناٹک ،بہار،آندھرا پردیش ، ہریانہ ، جموں کشمیر ، تلنگانہ اور اڈیشہ کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہو نے کے ساتھ ملک بھر میں پابندیوں کو ہٹانے کیلئے ’ان لاک ون ‘ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ تب سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔


ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ 25 مارچ سے شروع ہواتھا۔ مسٹر مودی 20 ، 2 ، 11 اور 27 اپریل اور 11 مارچ کو کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے پانچ بار وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگیں کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔