وزیر اعظم نریندر مودی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’پوپ فرانسس کے ساتھ انتہائی گرمجوشی سے ملاقات ہوئی۔ مجھے ان کے ساتھ کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا اور انہیں ہندوستان آنے کے لئے بھی مدعو کیا۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی/روم: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی۔ پوپ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر کہا، ’’پوپ فرانسس کے ساتھ انتہائی گرمجوشی سے ملاقات ہوئی۔ مجھے ان کے ساتھ کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا اور انہیں ہندوستان آنے کے لئے بھی مدعو کیا۔‘‘

افسران کے مطابق اجلاس صرف 20 منٹ کے لئے مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ اور غریبی کے خاتمہ سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


پوپ کا آخری ہندوستان کا سفر 1999 میں ہوا تھا، جب اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے، اس وقت پوپ جان پال دوم ہندوستان آئے تھے۔ مودی روم میں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں سے وہ اقوام متحدہ سی او پی 26 کے لئے گلاسگو کے لئے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔