وزیر اعظم مودی آج کاشی وشوناتھ دھام کا کریں گے افتتاح

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو وزیر اعظم مودی کے وارانسی پہنچنے سے پہلے صبح میں کاشی وشوناتھ دھام کمپلیکس کا جائزہ لیا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی وشوناتھ دھام کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے کل سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کاشی وشوناتھ دھام، جسے ملک کی ثقافتی راجدھانی کہا جاتا ہے، کے کمپلیکس کے افتتاح کو وارانسی کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا تھا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کی شام دیر گئے وارانسی پہنچے تھے تاکہ اس پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے پیر کو وزیر اعظم مودی کے وارانسی پہنچنے سے پہلے صبح میں کاشی وشوناتھ دھام کمپلیکس کا جائزہ لیا۔


اس تاریخی کام کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کیا ’’کاشی کی تزئین کاری تکمیل کی طرف ہے۔ شری کاشی وشوناتھ دھام کی عظیم الشان شکل، جس کی آج عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں نقاب کشائی ہونے جا رہی ہے، کاشی کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی ترقی کی بنیاد بنے گی۔ کاشی کی قدیم شان کو بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔