وزیر اعظم مودی ملک کو 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کریں گے وقف

وزیر اعظم نریندر مودی ڈیجیٹل بینکنگ کے فوائد کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے اتوار کو 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹ (ڈی بی یو) قوم کو وقف کریں گے

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ڈیجیٹل بینکنگ کے فوائد کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے اتوار کو 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹ (ڈی بی یو) قوم کو وقف کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح ر ہے کہ 2022-23 کی مرکزی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نےآزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے کوقع پر ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا قیام ملک کے کونے کونے میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فوائد کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے اور یہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کریں گی۔


انہوں نے کہا کہ 11 پبلک سیکٹر کے بینک، 12 پرائیویٹ سیکٹر کے بینک اور ایک چھوٹا مالیاتی بینک اس کوشش میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس صارفین کو سال بھر بینکنگ مصنوعات اور خدمات تک سستی، آسان رسائی اور بہتر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے قابل بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کو پھیلائیں گے اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق بیداری اور حفاظتی اقدامات پر صارفین کی تعلیم پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */