حکومت نئے شعبوں کو فروغ دیکر روایتی شعبوں کو مضبوط کر رہی ہے : وزیرعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ امتحانات اب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 مختلف علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ان امیدواروں کے لیے زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنا آسان ہو جائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے نوجوان مختلف وزارتوں/محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک بھر میں 37 مقامات کو میلے سے جوڑا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ روزگار میلوں کا سفر ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے کیونکہ روزگار میلوں کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا جس میں مرکز اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حکومت والی ریاستوں میں مختلف روزگار میلوں میں لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے فراہم کیے گئے تھے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آج بھی 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے تقرری پانے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ۔


وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والے روزگار میلے نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں حکومت کے عزم کی علامت ہیں جہاں مشن موڈ میں کام جاری ہے۔ "ہم نہ صرف روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک شفاف نظام کو بھی برقرار رکھ رہے ہیں"۔

نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بھرتی کے عمل میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو نوٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف عمل کو ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ امتحان کے طریقہ کار کی تنظیم نو بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹاف سلیکشن سائیکل کے تحت بھرتی کے لیے لگنے والے وقت کو بھی کم کر کے نصف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملازمت کے نوٹیفکیشن سے لے کر روزگار کے لیٹر کے درمیان کا مجموعی وقت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ ایس ایس سی کے تحت ہونے والے کچھ امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ امتحانات اب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 مختلف علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ان امیدواروں کے لیے زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنا آسان ہو جائے۔


ترقی کی اس رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو ہر شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، مسٹر مودی نے ڈھورڈو گاؤں کا ذکر کیا جسے اقوام متحدہ کی طرف سے بہترین سیاحتی گاؤں کا اعزاز دیا گیا ہے اور ہویسلا مندر کمپلیکس اور شانتی نکیتن کے لیے عالمی ثقافتی وراثت کی پہچان ہے۔ ترقی اور سیاحت میں اضافہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کھیلوں میں بھی ترقی کی نئی راہیں پیدا ہو رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ "حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے روایتی شعبوں کو مضبوط کر رہی ہے جبکہ قابل تجدید توانائی، خلائی، آٹومیشن اور دفاعی برآمدات جیسے نئے شعبوں کو بھی فروغ دے رہی ہے"۔ انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی راہیں کھولنے پر بھی بات کی اور اس کی مدد سے فصلوں کی شناخت اور غذائی اجزاء کے اسپرے کی مثالیں دیں۔ سوامیتوا اسکیم کے تحت وزیر اعظم نے بتایا کہ ڈرون کا استعمال لینڈ میپنگ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی علاقے میں دوائیوں کی ترسیل کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔ اس طرح تخمینہ شدہ وقت کو 2 گھنٹے سے کم کر کے 20-30 منٹ سے بھی کم کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپس نے ڈرونز سے بھی بہت استفادہ کیا گیا ہے اور نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجیز بنانے میں مددملی ہے۔


مسٹر مودی نے کھادی کے دوبارہ زندہ ہونے کا ذکر کیا جس نے 10 سال پہلے محض 30 ہزار کروڑ کی فروخت کے مقابلے 1.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی فروخت درج کی گئی ہے۔ اس سے کھادی اور گاؤں کی صنعت کے شعبے میں بہت سے روزگار پیدا ہوئے ہیں، اس سے خاص طور پر خواتین کو فائدہ پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔