وزیراعظم مودی نے دہلی میں ملک کے پہلے ’رنگ میٹرو‘ نیٹورک کا کیا افتتاح

مجلس پارک-موج پور-بابرپور سیکشن میں 9 اسٹیشن ہیں۔ یہ تمام ایلیویٹڈ ہیں اور اس سے شمال اور شمال مشرقی دہلی کے درمیان کنیکٹیویٹی مضبوط ہونے کی امید ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی (ویڈیو گریب)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (8 مارچ) کو پنک لائن کے 12.3 کلومیٹر طویل مجلس پارک-موج پور-بابرپور حصے اور میجنٹا لائن کے 9.9 کلومیٹر طویل دیپالی چوک-مجلس پارک ایکسٹینشن کا افتتاح کیا۔ دہلی میٹرو پروجیکٹ 5(اے) کے تحت 3 نئے کوریڈور کی بنیاد بھی رکھی۔ پنک لائن کا نیا حصہ کوریڈور کے سرکلر الائنمنٹ کو مکمل کرے گا، جس سے یہ ملک کا پہلا آپریشنل ’رنگ میٹرو‘ نیٹورک بن جائے گا۔

مجلس پارک-موج پور-بابرپور سیکشن میں 9 اسٹیشن ہیں۔ یہ تمام ایلیویٹڈ ہیں اور اس سے شمال اور شمال مشرقی دہلی کے درمیان کنیکٹیویٹی مضبوط ہونے کی امید ہے۔ یہ اسٹیشن ہیں: مجلس پارک، براڑی، جگت پور-وزیر آباد، سور گھاٹ، سونیا وہار، کھجوری خاص، بھجن پورہ، یمنا وہار اور موج پور-بابر پور۔


نئے پنک لائن کوریڈور میں ضروری انفراسٹرکچر ایلیمنٹ بھی ہیں۔ یمنا پر ایک نیا پُل اور ڈبل-ڈیکر وایاڈکٹ جو میٹرو لائن اور روڈ فلائی اوور دونوں کو لے جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی دیپالی چوک-مجلس پارک کوریڈور کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ میجنٹا لائن کا ایلیویٹڈ ایکسٹینشن ہے، جو مدھوبن چوک، شمالی پیتم پورہ-پرشانت پور، حیدرپور بادلی موڑ اور بھلسوا جیسے علاقوں کو جوڑے گا۔ اس حصے پر مجموعی طور پر 7 اسٹیشن ہوں گے۔

واضح رہے کہ میجنٹا لائن کوریڈور کے کچھ حصے تقریباً 28.36 میٹر کی اونچائی تک پہنچتے ہیں، جو اسے دہلی میٹرو نیٹورک کے سب سے اونچے  ایلویٹڈ سیکشن میں سے ایک بناتے ہیں۔ اس کے جڑنے سے لائن کی مجموعی لمبائی تقریباً 49 کلومیٹر ہو جائے گے۔ ابھی کوریڈور کا بوٹینیکل گارڈن-کرشنا پارک ایکسٹینشن والا حصہ آپریشنل ہے۔


اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’آج خواتین کا عالمی دن ہے، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی کامیاب قیادت میں راجدھانی میں ترقی ہو رہی ہے۔ چاہے سیاست کا میدان ہو، انتظامیہ، سائنس، کھیل یا سماجی خدمات کا، ہندوستان خواتین کی طاقت ہر شعبے میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ میں آج خواتین کے عالمی دن پر ملک کی خواتین کو دل سے مبارک باد دیتا ہوں اور ملک کی ترقی میں ان کے بے مثال تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔