وزیر اعظم مودی نے اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے، پی ایم مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’’ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند‘‘

وزیر اعظم مودی تصویر سوشل میڈیا / @BJP4India
وزیر اعظم مودی تصویر سوشل میڈیا / @BJP4India
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے منگل کے روز اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’’ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند‘‘۔

امت شاہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا ’’یوم جمہوریہ، ہندستان کے کثیر رنگ تنوع اور بھرپور ثقافتی وراثت کی علامت ہے ۔ میں ان تمام عظیم شخصیات کو خراج پیش کرتا ہوں جن کی جدوجہد سے سال 1950 میں آج کے دن ہمارا آئین نافذ ہوا اور اسی کے ساتھ ان بہادر جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بہادری سے جمہوریہ ہند کی حفاظت کی ہے‘‘۔


ملک بھر میں آج 72 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اور’بھارت ماتا‘ کی ان عظیم شخصیات کو یاد کر رہا ہے جنہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ ساتھ ہی ان بہادر ہیروز کو سلام پیش کررہے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانی دی اور ملک کی سرحدوں اور اس کی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔