معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر پی ایم مودی، کانگریس صدر کھڑگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا اظہار افسوس

کھڑگے نے کہا کہ ’’نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ ان کی شاندار اداکاری، ہندی سنیما میں ان کی عظیم اور ہمہ جہت خدمات اور کسانوں و محروم طبقات کے تئیں ان کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نانا پاٹیکر، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/RahulGandhi">@RahulGandhi</a></p></div>
i

وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نانا پاٹیکر کے انتقال پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’نانا پاٹیکر کی اداکاری کی انفرادیت، شدت اور اثر انگیز شخصیت ایسی خوبیاں تھیں جو بہت کم فنکاروں میں پائی جاتی ہیں۔ نانا پاٹیکر نے اپنے ہر کردار میں بے مثال تنوع اور تخلیقی صلاحیت پیش کی، ساتھ ہی انہوں نے پردۂ سیمیں پر ایسے کردار بھی ادا کیے جو نسلوں تک ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔ برجستہ اقوال اور سیدھے سادے خیالات رکھنے والے شخص کے طور پر ان کی پہچان تھی۔ نانا پاٹیکر نے جو کچھ بھی دیکھا، اپنے خیالات کا اظہار ہمیشہ حیرت انگیز حد تک واضح اور بے باک انداز میں کیا۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید لکھا کہ ’’ہندی اور مراٹھی سنیما میں نانا پاٹیکر کی خدمات بہت قیمتی تھیں۔ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے کوئی بھی پُر نہیں کر سکتا۔ ہم ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں کے غم میں ان کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ ان کی شاندار اداکاری، ہندوستانی سنیما میں ان کی عظیم اور ہمہ جہت خدمات اور کسانوں و محروم طبقات کے تئیں ان کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت۔‘‘


لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنی اداکاری اور کرداروں کے ذریعے انہوں نے ہندوستانی سنیما اور ناظرین کے دلوں پر ایک انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں میری گہری تعزیت اور ہمدردیاں ان کے سوگوار اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستانی سنیما کے مقبول اداکار نانا پاٹیکر کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور آنجہانی کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ سوگوار اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں میری گہری تعزیت اور ہمدردیاں۔‘‘ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ پارٹی نے لکھا کہ ’’ہندوستانی سنیما کے اہم ستون اور مقبول اداکار نانا پاٹیکر کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور آنجہانی کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ اس مشکل گھڑی میں کانگریس خاندان کی گہری تعزیت اور ہمدردیاں ان کے سوگوار اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اپنی بے مثال اداکاری کے باعث نانا پاٹیکر عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ خراج عقیدت۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔