پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 97.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 88.30 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو ریکارڈ سطح پر استحکام برقرار رہا ۔ اس سے قبل جمعرات کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 97.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 88.30 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.15 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ملک کے دوسرے شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 103.89 روپے میں اور ایک لیٹر ڈیزل 95.79 روپے میں فروخت ہوا۔ چنئی میں پٹرول 98.88 روپے اور ڈیزل 92.89 روپے فی لیٹر رہا ۔ کولکاتا میں پٹرول 97.63 روپے اور ڈیزل 91.15 روپے فی لیٹر مستحکم رہا۔


آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہرکانام —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 97.76 —— 88.30

ممبئی —— 103.89 —— 95.79

چنئی —— 98.88 —— 92.89

کولکاتا —— 97.63 —— 91.15

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔