صدر جمہوریہ مرمو نے سدھا مورتی کو راجیہ سبھا کے لیے کیا نامزد، پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر دی جانکاری

سدھا مورتی مشہور صنعت کار نارائن مورتی کی شریک حیات ہیں، ان کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد رکن بنائے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی موجودگی قوتِ نسواں کا مضبوط ثبوت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سدھا مورتی (بالکل دائیں)، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

سدھا مورتی (بالکل دائیں)، تصویر@narendramodi

user

قومی آوازبیورو

مشہور صنعت کار نارائن مورتی کی شریک حیات سدھا مورتی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے۔ راجیہ سبھا رکن کی شکل میں نامزد کیے جانے پر پی ایم مودی نے سدھا مورتی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی موجودگی ہماری قوتِ نسواں کے لیے ایک مضبوط ثبوت ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ سماجی امور، صدقہ اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں سدھا مورتی کا تعاون حوصلہ بخش رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ان کی کامیاب پارلیمانی مدت کار کی خواہش بھی ظاہر کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ راجیہ سبھا میں ان کی موجودگی قوت نسواں کا ثبوت ہے، جو ہمارے ملک کی تقدیر کا کاکہ تیار کرنے میں خواتین کی طاقت اور صلاحیت کی مثال ہے۔


قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے سدھا مورتی کو 2006 میں پدم شری اور 2023 میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ حال ہی میں انھوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو وہ طویل مدت سے دیکھنا چاہتی تھیں اور ان کا خواب پورا ہوا۔ جب ان سے سیاست میں آنے کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انھوں نے برجستہ کہا تھا کہ ’’میں جیسی ہوں، جس جگہ ہوں، وہاں بے حد خوش ہوں۔‘‘ اس جواب پر وہاں موجود سبھی لوگوں نے قہقہہ لگایا تھا، لیکن اب وہ باضابطہ سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں کیونکہ وہ راجیہ سبھا کی نامزد رکن ہو گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔