صدر جمعیۃ علما ہند مولانا ارشد مدنی کی صحت ناساز، دہلی کے اسپتال میں زیرِ علاج

صدر جمعیۃ علما ہند اور صدر المدرسین دار العلوم دیوبند مولانا سید ارشد مدنی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ دہلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں

مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علما ہند اور صدر المدرسین دار العلوم دیوبند مولانا سید ارشد مدنی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ دہلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ قومی راجدھانی کے فورٹس (ایسکورٹز) اسپتال میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم مولانا ارشد مدنی کی دیکھ بھال کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے۔

جمعیۃ کے صدر دفتر میں مولانا کے چاہنے والوں کے فون اور پیغامات لگاتار موصول ہو رہے ہیں اور سبھی مولانا کی صحت کے لئے فکر مند ہے۔ تاہم صدر دفتر کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ مولانا ارشد مدنی کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے۔ دریں اثنا، سوشل میڈیا فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر لوگ ویڈیو اور پیغامات پوسٹ کر کے مولانا کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔


دریں اثنا، مولانا ارشد مدنی کے مصدقہ فیس بک صفحہ پر پوسٹ میں لکھا گیا ’’حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی طبیعت خراب ہے، فورٹس اسپتال میں علاج جاری ہے۔ آپ سبھی سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ حضرت کو جلد شفا دے۔ آمین۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */