دہلی میں ہر جگہ مفت وائی فائی، 18 ہزار ہاٹ اسپاٹ بنانے کی تیاری

قومی راجدھانی دہلی میں ہر جگہ مفت وائی فائی سروس دوبارہ دستیاب ہوگی۔ اس سروس کو 15 دسمبر سے بند کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہلی حکومت مارچ سے راجدھانی میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہی ہے

وائی فائی، تصویر آئی اے این ایس
وائی فائی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ہر جگہ مفت وائی فائی سروس دوبارہ دستیاب ہوگی۔ اس سروس کو 15 دسمبر سے بند کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہلی حکومت مارچ سے راجدھانی میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ مفت وائی فائی فراہم کرنے کے علاوہ حکومت 18000 ہاٹ اسپاٹ کے لیے بھی انتظامات کرے گی۔

خیال رہے کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے دہلی میں 15 دسمبر سے مفت وائی فائی سروس بند پڑی ہے۔ 2019 میں دہلی حکومت نے مفت وائی فائی سروس شروع کی تھی۔ حکومت ایک بار پھر دہلی کے کونے کونے میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی حکومت بجٹ میں اس حوالے سے اعلان کر سکتی ہے۔


اس حوالہ سے حکومت کے پاس بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کے 30 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں وائی فائی کنیکٹیویٹی کے لیے اضافی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے کے لیے تقریباً 6000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس وقت دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں 100-100 ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب وائی فائی کی انٹرنیٹ اسپیڈ 20 فیصد تک بڑھانے کی تیاری ہے۔ اس وقت دہلی میں 11000 ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے 50-200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ کی رفتار دستیاب ہے۔ دہلی میں نصب 11000 ہاٹ اسپاٹ 50 میٹر کے دائرے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایک اوسط اندازے کے مطابق ہر ماہ 21 لاکھ لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔