پریاگ راج: مہا کمبھ میلہ علاقہ 'نو وہیکل زون' قرار، ماگھی پورنیما پر نئی ٹریفک ہدایات جاری
ماگھی پورنیما پر بھیڑ کنٹرول کرنے کے لیے 11 فروری شام 4 بجے سے صرف ضروری اور ایمرجنسی گاڑیوں کو اجازت ہوگی۔ یہ پابندی 12 فروری کو غسل مکمل ہونے تک نافذ رہے گی
فائل تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
مہا کمبھ میلہ میں عقیدت مندوں کی بھیڑ مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب بدھ (12 فروری) کو ماگھی پورنیما اسنان پرو کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں کے آنے کی امید ہے۔ اس کے پیش نظر میلہ علاقے کو 'نو وہیکل زون' اعلان کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ٹریفک ڈائیورزن کا بھی رُوٹ تیار کیا گیا ہے۔ جام کے مسئلہ سے نپٹنے کے لیے پورے میلہ علاقے میں 11 فروری کو 4 بجے سے ضروری اور ایمرجنسی خدمات کے علاوہ کوئی بھی گاڑی نہیں چلے گی، یہ نظام 12 فروری کو غسل مکمل ہونے تک نافذ رہے گا۔
مہا کمبھ میں کلپ واس کر رہے عقیدت مندوں کی گاڑیوں پر بھی یہ ضابطہ نافذ رہے گا۔ انتظامیہ نے سبھی کلپ واسیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ضابطوں پر عمل کریں اور تعاون دیں تاکہ مہاکمبھ کا یہ اہم اسنان پرو ٹھیک ٹھاک طریقے سے مکمل ہو سکے۔
واضح ہو کہ مہاکمبھ آنے والی گاڑیوں کے لیے سبھی راستوں پر کُل 36 پارکنگ مقام متعین کیے گئے ہیں۔ ان پارکنگ مقامات پر عقیدت مند اپنی گاڑی کو کھڑی کرکے پیدل سنگم اسنان کے لیے روانہ ہوں گے۔ سنگم آنے والے عقیدت مند جی ٹی جواہر سے داخل ہوکر کالی سڑک سے کالی ریمپ سے ہوتے ہوئے سنگم اوپری راستے سے سنگم تک پہنچیں گے۔ وہیں واپسی کے لیے پیدل سنگم علاقے سے اکچھے وٹ راستہ ہوتے ہوئے انٹر لاکنگ کا استعمال کرکے تروینی مارگ ہوتے ہوئے اپنی اصل منزل کو واپس جائیں گے۔
پولیس انتظامیہ کی طرف سے تحفظ اور سہولت کے ساتھ آمد و رفت کے لیے الرٹ کیا گیا ہے۔ سبھی افسروں اور جوانوں کو پوری طرح سے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ضابطے کے مطابق ایودھیا-پرتاپ گڑھ کی طرف جانے والے عقیدت مند اپنی گاڑیوں کو شیو بابا پارکنگ میں کھڑی کرنے کے بعد سنگم لوور مارگ سے پیدل ہوتے ہوئے میلہ علاقے میں داخل ہوں گے۔ جبکہ کانپور- کوشامبی کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو کالی ایکسٹینشن پلاٹ نمبر 17 پارکنگ، الٰہ آباد ڈگری کالج میدان و ددھیکاندو میدان پارکنگ میں اپنی گاڑیوں کو کھڑی کر پیدل جی ٹی جواہر چورا ہوتے ہوئے کالی مارگ سے میلہ علاقے میں داخل کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔