مشہور جادوگر او پی شرما کا انتقال، کانپور میں لی آخری سانس

مشہور جادوگر او پی شرما طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اتر پردیش کے کانپور کے ایک اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ وہ کانپور کے ہی رہائشی تھے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

کانپور: مشہور جادوگر او پی شرما طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اتر پردیش کے کانپور کے ایک اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ وہ کانپور کے ہی رہائشی تھے۔ او پی شرما شہر کے باڑہ علاقہ میں واقع ’بھوت بنگلہ‘ رہتے تھے اور ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی شہر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ تھیٹر اور اندراجال کی دنیا کا ہر فرد غمگین ہو گیا۔

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’کئی دہائیوں سے جادو کے اسٹیج کے ون مین شو، عالمی شہرت یافتہ جادوگر، کانپور کے رہائشی او پی شرما کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ خدا آنجہانی کو اپنے قدموں میں مقام دے اور غمزدہ اہل خانہ اور مداحوں کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔‘‘


خیال رہے کہ جادوگر او پی شرما جب بھی کسی شہر میں شو کرنے جاتے تھے تو 100 سے زائد افراد کا قافلہ اس کے ساتھ ہوتا تھا۔ ان کی ٹیم بہت سے ساتھیوں فنکار، موسیقار، گلوکار، میک اپ مین، لائٹنگ کنٹرولر، پینٹر، درزی وغیرہ پر مشتمل تھی۔ جب او پی شرما ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے تھے تو ان کا سامان 16 سے زیادہ ٹرکوں کے ذریعے پہنچایا جاتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */