بیر بھوم کا پولس سپرنٹنڈنٹ معراج خالد کو ہٹاکر ناگیندر ترپاٹھی کو چارج سونپا

نندی گرام کے انچارج پولس آفیسر ناگندر ناتھ ترپاٹھی کو بیربھوم کا پولس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ ترپاٹھی نندی گرام میں تھےجہاں سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور شوبھندو ادھیکاری کے درمیان کڑا مقابلہ ہے ۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
i

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات شروع ہوتے ہی الیکشن کمیشن بڑے پیمانےپر افسران کے تبادلے کا آغاز کردیا تھا ۔اس مرتبہ مشرقی بردوان اور بیر بھوم ضلع کے پولس سپرنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا ہے اس نے اس کے علاوہ آسنسول۔درگا پور کے پولس کمشنر کا بھی تبادلہ کردیا ہے ۔

نندی گرام کے انچارج پولس آفیسر ناگندر ناتھ ترپاٹھی کو بیربھوم کا پولس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ ترپاٹھی نندی گرام میں تھےجہاں سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور شوبھندو ادھیکاری کے درمیان کڑا مقابلہ ہے ۔ بیر بھوم کے پولس سپرنٹنڈنٹ معراج خالد کو ہٹاکرناگیندر ناتھ ترپاٹھی کو بیر بھوم کا چارج سونپا گیا ہے ۔


بیر بھوم کے 11اسمبلی حلقے میں آخری مرحلے میں پولنگ ہونی ہے ۔دریں اثنا ، مشرقی بردوان کے 6 اسمبلی حلقوں میں 22 اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔یہاں پہلے بھی پولس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا تھا اور اب بھاسکر مکھرجی کی جگہ اجیت کماریادو کو چار دج دیا گیا ہے ۔ا سی طرح آسنسول ۔درگا پور کے پولس کمشنر ستین جین کو ہٹار متیش جین کو پولس کمشنر بنایا گیا ہے ۔بول پور ایس ڈی پی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔