پٹنہ: بی پی ایس سی امیدواروں کا نتیش کمار کی رہائش گاہ کی جانب مارچ، پولیس کا لاٹھی چارج

بی پی ایس سی امیدوار وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے لیے پٹنہ میں جمع ہوئے اور رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ میں بی پی ایس سی امیدوار مظاہرہ کرتے ہوئے/ویڈیو گریب</p></div>

پٹنہ میں بی پی ایس سی امیدوار مظاہرہ کرتے ہوئے/ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

بہار میں بی پی ایس سی امیدواروں کا احتجاجی سلسلہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ گزشتہ تقریباً چار مہینوں سے امیدوار اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔ اسی سلسلے میں بی پی ایس سی-ٹی آر ای-3 کے امیدوار آج پٹنہ میں احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے۔ موقع پر موجود پٹنہ پولیس نے پہلے انہیں علاقے سے ہٹنے کا انتباہ دیا، تاہم جب طلبا نے مظاہرہ جاری رکھا تو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں وہاں سے زبردستی ہٹایا اور کئی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

بی پی ایس سی طلبا کے احتجاجی مظاہرہ اور ان پر پولیس کے لاٹھی چارج کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں پٹنہ پولیس انہیں لاٹھی لے کر کھدیڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ پولیس مظاہرین طلبا پر لاٹھیاں بھی چلا رہی ہے۔ ہاتھوں میں تختیاں لیے طلبا وہاں سے اپنی جان بچا کر بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔ اس واقعہ میں کئی طلبا کے زخمی ہونے کی بھی خبر سامنے آ رہی ہے۔


مئی مہینے میں پڑ رہی شدید گرمی اور دھوپ کے درمیان بی پی ایس سی امیدوار پٹنہ میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے یکجا ہوئے تھے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ان سے ایک بار ملاقات کرکے ان کی بات سن لیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان سے گردنی باغ جانے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن وہاں پر ان سے ملنے کوئی بھی نہیں آتا۔ ایسے میں وہ کہاں جائیں۔

واضح رہے کہ بہار پبلک سروس کمیشن سے ٹیچروں کی تقرری ہو رہی ہے۔ تیسرے مرحلے کی ٹیچروں کی تقرری کے لیے 87774 عہدوں پر بھرتی نکلی تھی۔ 51 ہزار عہدے پر ہی پوسٹنگ ہو رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کچھ دنوں پہلے سپلیمنٹری رزلٹ کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔