’پی ایم ایل اے‘ کورٹ نے اعظم خان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا
اتوار کو سماعت شروع ہوتے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے اعظم خان کی 14 دن کی حراست کا مطالبہ کیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان سے متعلق معاملے میں غازی آباد کی پی ایم ایل اے عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اعظم خان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ انہیں غازی آباد کی ڈاسنا جیل منتقل کیا جائے گا۔ اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی اعظم خان کو ریمانڈ پر لینے کی تیاری کر رہا ہے۔
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر ای ڈی کے ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی اگلے ایک دو دن میں غازی آباد کی پی ایم ایل اے عدالت میں اعظم خان کے ریمانڈ کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔ ایجنسی عدالت سے انہیں پولیس حراست میں دینے کا مطالبہ کرے گی۔ اگر عدالت سے ای ڈی کو اعظم خان کی حراستی ریمانڈ مل جاتی ہے تو تحقیقاتی ایجنسی انہیں لکھنؤ لے جا کر پوچھ گچھ کرے گی۔ فی الحال عدالت نے اعظم خان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو سماعت شروع ہوتے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے اعظم خان کی 14 دن کی حراست کا مطالبہ کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے جوہر یونیورسٹی سے متعلق فنڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور رقم کے لین دین کی تفصیلات کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا۔ غازی آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران ای ڈی نے اعظم خان کی گرفتاری اور ان سے متعلق مقدمے کی تفصیلات عدالت کے سامنے رکھیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے جوہر یونیورسٹی کی فنڈنگ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنے دلائل پیش کیے۔
ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ جوہر یونیورسٹی سے متعلق فنڈ میں کس طرح کی مبینہ بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تحقیقاتی ایجنسی نے رقم کے لین دین یعنی منی ٹریل سے متعلق معلومات بھی عدالت کے سامنے پیش کیں۔ ای ڈی نے ان حقائق کی بنیاد پر اعظم خان کی 14 دن کی حراست کا مطالبہ کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی اگلے ایک دو دن میں غازی آباد کی پی ایم ایل اے عدالت میں اعظم خان کے ریمانڈ کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
