ملک کے عوام سے پی ایم مودی معافی مانگیں: شیلا

شیلا دکشت نے کہا کہ ’’راجیو جی کے خلاف وزیراعظم مودی کا تبصرہ ایک شہری معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ انہیں اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں اور ملک کے عوام سے معافی بھی مانگنی چاہیے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کی صدر شیلا دکشت نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تبصرے سے ملک کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور پی ایم مودی کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہیے۔

شیلا دکشت نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایم مودی کی قابل اعتراض زبان ایک وزیر اعظم کے وقار کے مطابق نہیں ہے اور اس سے عوام کے درمیان ان کی شبیہ ہی خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’راجیو جی کے خلاف وزیراعظم مودی کا تبصرہ ایک شہری معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ انہیں اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں اور ملک کے عوام سے معافی بھی مانگنی چاہیے‘‘۔


تین بار دہلی کی وزیر اعلی رہیں شیلا دکشت نے کہا کہ ملک اور معاشرے کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی پی ایم مودی نے جو توہین کی ہے، وہ کانگریس ہی نہیں بلکہ ملک کے عوام کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عوام لوک سبھا انتخابات میں پی ایم مودی اور بی جے پی کو سبق سكھائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 May 2019, 11:10 AM