پی ایم مودی کی ویب سائٹ ہوئی ’بریچ‘، فرنچ ہیکر کا دعویٰ

فرنچ ہیکر ایلیٹ ایلڈرسن نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایم مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’خامی ’سب ڈومین‘ کے ساتھ ساتھ اصل ویب سائٹ میں بھی ہے۔‘‘ ہیکر نے یہ بھی کہا کہ ایسا انھوں نے نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پی ایم مودی کی ویب سائٹ میں ایک نامعلوم ذرائع نے سیندھ لگا دی ہے۔ اس بات کی خبر ایک فرنچ ہیکر نے دی ہے اور نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’آپ کی ویب سائٹ میں ایک سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ ایک نامعلوم سورس (ذرائع) نے آپ کی ویب سائٹ پر ایک ٹیکسٹ فائل اَپ لوڈ کیا ہے جس میں میرا نام لکھا ہے۔ اس کے پاس آپ کے ڈیٹا بیس کا مکمل ایکسیس بھی ہے۔‘‘

یہ ٹوئٹ ایلیٹ ایلڈرسن نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا ہے اور یہاں یہ بتانا لازمی ہے کہ جس فرنچ سیکورٹی روبرٹ بیپٹسٹے نے ’آدھار ڈاٹا سیکورٹی‘ میں خامی کو منظر عام پر لا کر سرخیاں بٹوری تھیں اس کا ہی ٹوئٹر ہینڈل ایلیٹ ایلڈرسن نام سے ہے۔ پی ایم مودی کو ٹیگ کیے گئے اس ٹوئٹ میں یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ ’’آپ ہم سے پرائیویٹ میں رابطہ کریں اور جلد سے جلد سیکورٹی آڈٹ شروع کریں۔‘‘

ہندی نیوز ویب سائٹ ’آج تک‘ کے مطابق اس ٹوئٹ کے بعد پی ایم مودی کی ٹیم نے ان سے رابطہ قائم کیا۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ دعویٰ فرنچ سیکورٹی ریسرچ نے کیا اور کہا کہ ’’نریندر مودی کی ٹیم ہم سے رابطہ میں ہے۔‘‘ جہاں تک ویب سائٹ ’بریچ‘ ہونے کا سوال ہے، تو یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا مطلب ویب سائٹ کی سیکورٹی کو توڑنا ہے جس کے ذریعہ ویب سائٹ کو کنٹرول تو نہیں کیا جا سکتا لیکن کئی طرح کے مسائل پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ ایلیٹ ایلڈرسن کے ٹوئٹ میں پی ایم مودی کے ویب سائٹ کو ’بریچ‘ کیے جانے کی بات لکھتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ بھی پیش کیا گیا تھا جس میں staging.narendramodi.in یو آر ایل دیا گیا ہے اور یہ صفحہ خالی ہے۔ اس کے سب سے اوپر ایلیٹ ایلڈرسن کا ٹوئٹر یوزر نیم لکھا ہے۔ ٹوئٹ کے بعد انھوں نے لکھا ہے کہ یہ خامی ’سب ڈومین‘ میں ہے اور اصل ویب سائٹ میں بھی ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسا انھوں نے نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔