پی ایم مودی کی ووٹروں سے اپیل، ’بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر نیا ریکارڈ قائم کریں‘

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی/ تصویر: یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی/ تصویر: یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان 102 لوک سبھا سیٹوں کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔ وزیر اعظم مودی نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان دوستوں سے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی اور انگریزی سمیت ملک کی مختلف علاقائی زبانوں میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’جمہوریت کا سب سے بڑا جشن آج سے شروع ہو رہا ہے! لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان تمام سیٹوں کے ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔‘‘


پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے پی ایم مودی نے مزید کہا، ’’میری اپنے نوجوان دوستوں سے خصوصی اپیل ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ جمہوریت، ہر ووٹ قیمتی ہے اور ہر آواز اہمیت رکھتی ہے!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔