وزیر اعظم مودی آج میرٹھ میں ’دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جانیں کیا خصوصیات ہوں گی!

اس یونیورسٹی میں 540 مردوں اور 540 خواتین سمیت 1080 کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام ہوگا اور کھلاڑیوں کو شوٹنگ، اسکواش، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی سمیت دیگر کھیلوں کی تربیت دی جائے گی

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اسپورٹس یونیورسٹی میرٹھ کے سردھنا شہر کے سلاوا اور کیلی گاؤں میں 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔

پی ایم او کے بیان کے مطابق ’’وزیر اعظم مودی ملک میں کھیلوں کی روایات کو فروغ دینے اور کھیلوں کے وسائل کو عالمی معیار کا بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا قدم ان کی بصارت کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم کے دورے سے قبل سردھنا کو چراغوں سے سجایا گیا ہے۔


میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کی خصوصیات

میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی 700 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جس میں بیک وقت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دی جا سکے گی۔

ایتھلیٹکس جیسے آؤٹ ڈور گیمز کے لیے 25 سے 30 ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ریسلنگ، کھو کھو اور کبڈی جیسے کھیلوں کے لیے 5 ہزار کی گنجائش والا ہال بنایا جائے گا۔

یونیورسٹی میں مصنوعی ہاکی اور فٹ بال کا میدان بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ باسکٹ بال، والی بال، ہینڈ بال، لان ٹینس کورٹ بھی موجود رہیں گے۔ جبکہ شوٹنگ اور تیر اندازی کے لیے شوٹنگ رینج اور سنتھیٹک رننگ سٹیڈیم، سوئمنگ پول جیسی سہولیات بھی موجود رہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */