بچوں کے ساتھ مستی کرتے نظر آئے پی ایم مودی، پیشانی پر سکّہ چپکا کر دکھایا جادو

پی ایم مودی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ دو بچوں کے ساتھ خوبصورت لمحہ گزار رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ پی ایم مودی بھی لگاتار مختلف علاقوں میں انتخابی جلسہ اور ریلی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس درمیان انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ دراصل پی ایم مودی دو بچوں کے ساتھ سکون اور مستی کے کچھ لمحات گزار ہیں جس کی ویڈیو انھوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اسکولی طلبا اور بچوں کے ساتھ پہلے بھی پی ایم مودی نے کئی مواقع پر وقت گزارے ہیں، جس کی ویڈیوز خوب پسند بھی کی گئی ہیں۔ لیکن تازہ ویڈیو بہت دلچسپ ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کیپشن میں لکھا ہے ’’بچوں کے ساتھ گزارے کچھ یادگار لمحے۔‘‘


دراصل وزیر اعظم رہائش پر پی ایم مودی نے ایک کنبہ سے ملاقات کی ہے۔ کنبہ کے دو بچے بھی وزیر اعظم سے ملنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے بچوں کے ساتھ خوب مستی کی۔ یہاں انھوں نے پہلے دونوں بچوں کے کان پکڑ کر ہلائے۔ اس کے بعد ایک سکّہ کو اپنی پیشانی پر چپکا کر بچوں کو ایک جادو (ٹرک) دکھایا۔ اس ویڈیو کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور لائک کرنے کے ساتھ ساتھ شیئر بھی کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔